ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ہوشیار ہوجائیں‌!‌

اسلام آباد : ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری والے ہوشیار ہوجائیں‌!‌ صارفین کو گمراہ کرنے پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو 15 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

May 29, 2025 - 16:35
ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ہوشیار ہوجائیں‌!‌
Housing society
ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ہوشیار ہوجائیں‌!‌

تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کنگڈم ویلی پرائیویٹ لمیٹڈ پر اس کے ہاوسنگ منصوبے سے متعلق گمراہ کن اشتہارات دینے پر 15 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ کمپٹیشن کمیشن کے مشاہدہ میں آیا تھا کہ صارفین کو گمراہ کرنے کے لئے نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے اشتہارات میں حکومت سے منظور شدہ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کا غلط دعوی کیا۔ کمیشن کے ازخود نوٹس کے تحت کی گئی تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ کمپنی نے اپنے رہائشی منصوبے کو "کنگڈم ویلی اسلام آباد” کے طور پر مشتہر کیا، حالانکہ یہ منصوبہ درحقیقت موضع چھورہ، تحصیل و ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ کنگڈم ویلی نے اپنے منصوبے کو غلط طور پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے وابستہ ظاہر کر کے صارفین کو گمراہ کیا ۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے اپنے منصوبے کو "این او سی منظور شدہ قرار دیا ، جبکہ مشروط منظوری کی شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator