پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدنی

پاکستان ریلویز کو 11 ماہ میں 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔

May 31, 2025 - 00:20
پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدنی
Pakistan railway income
پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدنی

محکمہ ریلوے میں انتظامی تبدیلیوں اور بہترین فیصلوں کے ثمرات آنے لگے ہیں۔ مسافر ٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کے دیگر ذرائع سے 12 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے اور مالی سال کا 88 ارب روپےکا ہدف عبور ہونے کے امکانات ہیں۔ کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے25ارب کمائے جب کہ لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10ارب اور مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب کمائے ہیں۔ راولپنڈی و ملتان ڈویژنز نے مسافر سیکٹر سے یکساں 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں ریلوے کو 77 ارب کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator