وفاقی حکومت کا صوبوں کوبہت بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2025-26 میں صوبوں کو اسپتالوں تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jun 1, 2025 - 16:34
وفاقی حکومت کا صوبوں کوبہت بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ
Gifts to provices from federal government
وفاقی حکومت کا صوبوں کوبہت بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کو صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کی ہدایات دی ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں اسپتال تعمیر ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے، صوبوں میں اسپتالوں کیلئے فنڈز وزارت قومی صحت فراہم کرے گی۔ اسپتالوں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں 40 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبوں سے اسپتالوں کیلئے اراضی فراہمی کی درخواست کی ہے، آزاد کشمیر میں اسپتال تعمیر کیلئے ضلع میرپور، بھمبر کے نام زیر غور ہیں۔ خیبرپختونخوا میں چترال، ضم شدہ اضلاع میں اسپتال تعمیر ہونگے، وفاقی حکومت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں اسپتال تعمیر کرے گی، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 5 سو بیڈز کا اسپتال تعمیر کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈی جی خان میں کینسر اسپتال تعمیر کرے گی، پنجگور 5 سو بیڈز اسپتال تعمیر پر 8 ارب روپے لاگت آنے کا امکان ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کرے گی۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator