عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، بانی نے کہاسارے دروازے بند کردیے گئے، اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک پر تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔

Jun 4, 2025 - 15:02
عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا
Imran khan
عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا

بیرسٹر گوہر نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، یہ وہ خود دیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے لوگ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پیٹرن چیف ہیں، میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کا چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں سب کو پتا ہے نتائج کیا ہوں گے، احتجاج کی ذمہ داری ہمیشہ علی امین گنڈا پور کو دی جاتی تھی اب ایسا نہیں، احتجاج سے متعلق مختلف لوگوں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا ہے، میں ابھی بھی چاہتا ہوں مسائل بات چیت کے ذریعےح

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator