دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

کرک (این این آئی)ضلع کرک میں دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع کرک کے علاقے تور ڈھنڈ میں پیش آیا

Jun 13, 2025 - 16:23
دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
Murder case
دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع کرک کے علاقے تور ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جن میں میاں، بیوی اور ان کا بیٹا شامل تھا۔مقتولین کراچی سے تعزیت کے لیے گاں آئے تھے، مخالفین نے موقع دیکھتے ہی بدقسمت خاندان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پانی کے تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد قتل اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں پانی کی تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم ہوا تھا، فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator