ڈاکوؤں کی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی

پاکپتن : ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔

Jun 19, 2025 - 15:43
ڈاکوؤں کی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی
Rape case in pakpatan
ڈاکوؤں کی باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون سے اجتماعی زیادتی

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں تھانہ کلیانہ کے علاقے میں چارمسلح ملزمان نے محنت کش اقبال کے گھر میں گھس کرلوٹ مارکی اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا. دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو کمرے میں بند کرکے خاتون کا گینگ ریپ کیا اور واردات میں انورٹر، موبائل فونزاورنقدی بھی لوٹی اور فرار ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جاوید چدھ نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی مُلزم اظہر کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہے۔ ایس پی صدر چوہدری انعام الحق کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کا کل ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاہم پولیس نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرتفتیش شروع کردی ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator