وزیراعظم شہبازشریف کا مارکو روبیو کو فون،عالمی امن کےلئے امریکی کردارکو سراہا
وزیراعظم شہبازشریف کا مارکو روبیو کو فون، پاک بھارت اور اسرائیل ایران سیزفائر پرامریکی کردار کو سراہا۔ امریکی صدر کی کاوشوں کو جنگ بندی میں اہم قراردیدیا
وزیراعظم شہبازشریف کا مارکو روبیو کو فون،عالمی امن کےلئے امریکی کردارکو سراہا
وزیراعظم شہبازشریف کا مارکو روبیو کو فون،عالمی امن کےلئے امریکی کردارکو سراہا
وزیراعظم شہبازشریف/ مارکو روبیو/ فائل فوٹو
وزیراعظم شہبازشریف کا مارکو روبیو کو فون، پاک بھارت اور اسرائیل ایران سیزفائر پرامریکی کردار کو سراہا۔ امریکی صدر کی کاوشوں کو جنگ بندی میں اہم قراردیدیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی وجہ سےایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔
شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے ۔ اس دوران شہبازشریف نے ایران اسرائیل سیز فائر میں امریکی کردار کو سراہاہے ۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کے سبب سیز فائر ممکن ہوا۔
علاوہ ازیں شہبازشریف نے پاک بھارت جنگ بندی میں بھی امریکاکے کلیدی کردار پرمارکو روبیوکا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے اورخاص طور پر تجارت بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پروزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے لیے تعمیری کردارادا کرتا رہے گا۔
مارکوروبیو نے کہاکہ امریکا خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتاہے۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0