پاکستان میں محرم الحرام 1447 ھ کا چاند نظر آ گیا
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا پاکستان میں محرم الحرام 1447 ھ کا چاند نظر آ گیا۔ کوئٹہ سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا
مرکزی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج (26 جون) بعد نماز عصر ڈی سی آفس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادنے کی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس منعقدہوا، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کافیصلہ کیاگیا۔
دوسری جانب چاند کی رویت کے حوالے سے سائنس اور فلکیات کے ماہر ادارے اسپارکو نے پیشگوئی کی تھی کہ شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے
مزید پڑھیں: پہلی بار محرم الحرام میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس مکمل طور پر فعال
ساحلی علاقوں میں چاند کے غروب ہونے اور سورج کے غروب ہونے کے درمیان 75 منٹ کا فرق بتایاگیا، جو فلکیاتی لحاظ سے چاند دیکھنے کے لیے انتہائی موزوں تصور کیا جاتا ہے
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0