یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل ح

گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی/ فائل فوٹو

Apr 9, 2025 - 22:59
یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل ح
یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ویزا مسائل ح

یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا ضروری ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ویزا اپلائی کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔ 

یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا لازمی ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت فراہم کرنا ہوگاجبکہ کنفرم ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا ضروری ہوگا۔ 

ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونا لازمی ہے اور ویزا فیس مخصوص الفلاح بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانی ہوگی۔ 

اس کے علاوہ بچوں کے ویزا سے متعلق بھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 

5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں جبکہ 6 سے 15 سال کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی۔ 15 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر جانا لازمی ہوگا۔ 

ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق اور ویزا پراسیسنگ کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل کیا جائے گا۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 2
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Afaq khan official I am a writer and contnat creator