لاہور میں 9ویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گلدشت ٹاؤن کے علاقے چونگی دوگیج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،

Aug 22, 2025 - 00:45
لاہور میں 9ویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی
9th class student suisude
لاہور میں 9ویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی

جہاں نویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ نے امتحان میں ناکامی کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق طالبہ مناہل امتحانی نتائج میں فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا تھی۔ اسی پریشانی کے تحت اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں اس کی حالت خراب ہو گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ اس سانحے کے بعد علاقے میں رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator