عدالت کا ڈکی بھائی کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور: جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس میں یوٹیوبر سعد عرف ڈکی بھائی کا مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

Aug 24, 2025 - 00:30
عدالت کا ڈکی بھائی کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ
YouTuber ducky bhai
عدالت کا ڈکی بھائی کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی یو ٹیوبر سعد عرف ڈکی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایجنسی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو امیگریشن حکام نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس وقت لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، جب وہ اپنا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل ہونے کے باوجود بیرون ملک جا رہے تھے تاہم حکام نے گرفتاری کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا تھا۔ مزید پڑھیں : ڈکی بھائی کیس میں اب تک کیا کچھ ہوا؟ گرفتاری کے بعد این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بتایا کہ ملزم کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل ہے اور وہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا۔ ان کے خلاف درج مقدمہ میں یوٹیوبر پر آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعہ منی لانڈرنگ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جوا کھیلنے والی ایپس کو فروغ دینے، عوام کو جوئے اور غیر قانونی سرمایہ کاری میں ملوث کرنے جیسے الزامات عائد کیے گئے۔

Files

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator