انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف عملے کے 4 افراد سمیت جاں بحق

انقرہ(اوصاف نیوز) ترکیہ میں انقرہ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت عملے کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا، پھر 8 بجکر 52 منٹ پر اس سے رابطہ منقطع ہو گیا، طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا، اس کے بعد ترک میڈیا نے تصدیق کی کہ طیارے کے ملبے تک رسائی حاصل کر لی گئی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں ایسن بوغا ایئرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارے کا ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں مجموعی طور پر 5 افراد سوار تھے، حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں لیبیا کے فوجی سربراہ کے سوار ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں جن کی اب تصدیق کر دی گئی ہے۔ لیبیا کے وزیراعظم نے طیارہ حادثے میں آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف انقرہ سے طرابلس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے، حادثے میں بریگیڈیئر جنرل محمود القتاوی، مشیر الاساوی بھی جاں بحق ہوگئے، لیفٹیننٹ جنرل الفطوری بھی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھے

Dec 24, 2025 - 11:07
انقرہ کے قریب طیارہ حادثہ، لیبیا کے آرمی چیف عملے کے 4 افراد سمیت جاں بحق

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0