تاریخ نے ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ الحمد للہ!تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔

May 12, 2025 - 14:25
تاریخ نے ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، آرمی چیف

نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں،13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے  ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد ہم نے اس ملک کو بنانے کیلئے بے پناہ قربانیا دی ہیں،ہم اس ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،ہم بھارت کی طاقت،مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0