آئندہ بجٹ میں مشکل فیصلے کیے جائیں، آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان پر دباؤ

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے ٹیکس رعایت اور نرمی برتنے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو کہا کہ آئندہ بجٹ میں مشکل ترین فیصلے کیے جائیں۔

May 31, 2025 - 15:20
آئندہ بجٹ میں مشکل فیصلے کیے جائیں، آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان پر دباؤ
Imf vs Pakistan
آئندہ بجٹ میں مشکل فیصلے کیے جائیں، آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان پر دباؤ

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات جاری ہے، جس میں بجٹ میں ریلیف کے لیے حکومتی ٹیم کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ ریلیف کیلئے کئی حکومتی اقدامات پر عالمی مالیاتی فنڈ نے اعتراض اٹھایا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ٹیکس میں رعایت اورنرمی برتنے کی بھی مخالفت کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت پاکستان پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں مشکل ترین فیصلے کیے جائیں، بجٹ میں حکومت پہلے سے طے شدہ معاشی اہداف کی حصول پر کاربند رہے۔ بجٹ میں پہلے سے طے شدہ اخراجات کی حد میں رکھنے کیلئے آئی ایم ایف کا دباؤ بھی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے غیر ضروری اور لگژری آئٹمزپر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0
Haziqkhuram I'm writer and content creator